لاہور (روشن پاکستان نیوز) لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں جوتوں کی رکھوالی کے ریٹ سن کر شہریوں کی حیرت کی کوئی حد نہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہاں چار جوڑے جوتوں کی رکھوالی کے بدلے 1700 روپے چارج کئے جا رہے ہیں، جو کہ عوامی سطح پر شدید تشویش کا باعث بن چکا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے زائد نرخوں کی وصولی عوامی مقام پر غیر مناسب ہے اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔ لوگوں نے مسجد میں جوتوں کی رکھوالی کے سلسلے میں مناسب اور معقول قیمتوں کی درخواست کی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
یاد رہے کہ اس طرح کا مسئلہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں بھی سامنے آ چکا ہے، جہاں جوتوں کی رکھوالی کے بدلے بھاری رقم وصول کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں فوری طور پر ایک ضابطہ اخلاق بنانا ضروری ہے تاکہ مذہبی مقامات پر آنے والے افراد کو کسی قسم کی مالی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
مزید پڑھیں: برطانوی بادشاہ نے بھائی کو محل سے نکلنے کا حکم دے دیا
شہریوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری طور پر حل نکالیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کو کسی قسم کی زیادتی کا سامنا نہ ہو۔