جمعه,  04 اپریل 2025ء
عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مزاکرات کامیاب، پیر سید محمد علی گیلانی کا بیان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سجادہ نشین دربار بری امام سرکار، پیر سید محمد علی گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مزاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ پیر صاحب کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ بحران کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی قوتیں اور اسٹیبلشمنٹ ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہوں۔

پیر سید محمد علی گیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان میں امن و سکونت اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں آپسی اختلافات سے بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان کی بہتری کے لئے اسٹیبلشمنٹ، سیاست، مذاہب اور عوام کو ایک ساتھ آنا پڑے گا تاکہ دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

پیر صاحب نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان بحران میں آیا تو اس سے کسی کا کچھ نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر دشمنوں کی نظریں ہیں اور ان کے پاس بے پناہ فنڈنگ جاری ہے تاکہ ہمارے ملک کو مزید مسائل میں ڈالا جا سکے۔

پیر سید محمد علی گیلانی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سنے سنائے پراپیگنڈے پر توجہ نہ دیں اور اپنے ملک کو مضبوط کرنے کے لئے ریاستی اداروں کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان مضبوط ہو سکے۔

مزید پڑھیں: غزہ کی آزادی کے لیے ایمانی جذبہ ضروری ہے: پیر سید حیدر علی گیلانی

انٹرویو کے اختتام پر پیر صاحب بری امام سرکار نے پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا فرمائی اور اللہ تعالیٰ سے درخواست کی کہ وہ محمد و آل محمد (ص) کے صدقے ہمارے ملک پاکستان اور اہل ایمان پر اپنی خاص نگاہ کرم عطا فرمائے۔ آمین۔

مزید خبریں