جمعه,  04 اپریل 2025ء
وزیر اعظم شہباز شریف کا بجلی نرخوں میں کمی کا اقدام، راجہ الیاس کیانی کا عوامی ریلیف پر اظہار تشکر

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے بجلی کے نرخ کم کر کے عام آدمی کو بڑا ریلیف فراہم کر دیا مسلم لیگ ن جب بھی برسراقتدار آئی عام آدمی کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے بجلی کی قیمت کم ہونے سے مہنگائی میں کمی کی راہ ہموار ہو گی عام آدمی کو ریلیف دینے پر وزیر اعظم پاکستان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ن لیگی رہنما راجہ الیاس کیانی نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کے ایک سال کی انتھک محنت سے مہنگائی کے طوفان کو روکنا ممکن ہوا بجلی ریلیف سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صحت اور تعلیم کے شعبوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں RHU، BHU اور ہسپتالوں کو اپ گریڈ اور جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے سفری مسائل کو کم کرنے کے لیے پنجاب بھر کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر تیزی سے کام ہو رہا ہے NA 53 میں MNA و چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی انجینیئر قمر الاسلام راجہ کی قیادت میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام زور و شور سے جاری ہے گلیات پختگی کا پہلا مرحلہ کروڑوں کی لاگت سے مکمل ہو گیا ہے مزید گلیات پختگی کے لیے ٹھیکے تفویض کر دیے گئے ہیں یونین کونسل سطح پر فنڈز مختص ہو گئے ہیں دوسرے مرحلہ میں بھی یونین کونسل وائز کروڑوں روپے خرچ ہوں گے گلیات پختگی کا یہ عمل جون میں مکمل ہو گا انجینئر قمر الاسلام راجہ نے NA 53 میں بجلی کی لو وولتیج کے مسائل حل کرنے کے لیے آبادیوں میں ٹرانسفارمرز کی تعداد بڑھانے کے علاوہ 50 سے 100 KVA اور 200 KVA کے ٹرانسفارمرز منظور کروائے اب بھی جو آبادیاں لو وولٹیج کے مسائل سے دوچار ہیں ان کے لیے نئے ٹرانسفارمرز کی منظوری حاصل کی جا رہی ہے کچھ آبادیوں کے ٹرانسفارمرز منظور ہو چکے ہیں اور کچھ پائپ لائن میں ہیں یونین کونسل جھٹہ ہتھیال کے گاں تکڑے مندہال اور ہائی سکول جھٹہ ہتھیال کے ساتھ والی آبادی میں ٹرانسفارمرز کی تنصیب اگلے چند روز میں ہو جائے گی میرا موہڑہ کے لیے 50 KVA کا ٹرانسفارمر منظوری کے آخری مراحل میں ہے ممبر قومی اسمبلی انجینئر قمر الاسلام راجہ سوئی گیس پریشر کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں کوٹھہ کلاں ، ہائی کورٹ روڈ ، مورگاہ ، اڈیالہ روڈ ، دھمیال ، چک جلال دین میں نئی گیس پائپ لائنوں کی تنصیب کا عمل جاری ہے جس سے گیس پریشر میں بہتری آئے گی۔

مزید خبریں