جمعرات,  03 اپریل 2025ء
ڈاکٹر عشرت العباد کا قوم کو فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا پیغام
ڈاکٹر عشرت العباد کا قوم کو فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا پیغام

کراچی ( میاں خرم شہزاد) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے تمام رہنماؤں اور پاکستان بھر میں ورکرز کو مبارکباد پیش کی۔ فون کر کے خیریت بھی دریافت کی۔ ملک جن خطرات سے دوچار ہے ہمیں ایک قوم بننا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ ہم جعفر ایکسپریس، حملوں اور مختلف دہشت گردی کے واقعات پر دکھی ہیں۔ عید خوشی کا تہوار ہے۔ ہماری افواج سرحدوں اور سیکورٹی فورسز دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے ہر اس مقام پر موجود ہیں جہاں خطرہ موجود ہو۔ ہم انہیں گھر سے دور حفاظت پر مامور ذمہ داری ادا کرنے پر سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یاد رکھیں ہماری پوری قوم پاکستان کی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ یہ وقت سیاست کا نہیں ملک بچانے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ضروری ہے۔ ہمارا تو نعرہ یہی ہے کہ ریاست پہلے سیاست بعد میں۔ ہم سب کی پہچان پاکستان۔ پاکستان زندہ باد۔ پاکستان کو بری نظر سے دیکھنے والے نشان عبرت بنیں گے کیونکہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ ملک اور سیکورٹی فورسز پوری قوم کی ریڈ لائن ہے۔

مزید پڑھیں: وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، پاک فوج

مزید خبریں