اسلام آباد میں عید کے تیسرے روز بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید کے تیسرے روز بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق شہر کی سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیلئے 2500 سے زائد افسران اوراہلکارتعینات  ہیں،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے 500 سے زائد ٹریفک افسران تعینات ہیں۔

مزید پڑھیں: چاند رات اور عید پر سکیورٹی انتظامات ، لاہور میں بازاروں ، مارکیٹوں کی ڈرون کیمروں سے نگرانی

ڈی آئی جی اسلام آباد، چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر افسران فیلڈ میں موجود  ہیں،سڑکوں پر ہلڑبازی اورون ویلرز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہر میں امن وا مان کے قیام میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنائیں۔

مزید خبریں