جمعرات,  03 اپریل 2025ء
صدر مملکت آصف زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) صدر مملکت آصف زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں،ڈاکٹرز نے انہیں قرنطینہ میں رہنے کامشورہ دیا ہے۔

ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی حالت بہتر ہے،ماہرین کی ٹیم صدر مملکت کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

یاد رہے صدر آصف علی زرداری کی طبیعت کل ناساز ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل  کیا گیا تھا،ذرائع بلاول ہاؤس کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو بخار اور سینے میں انفیکشن کی شکایت ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی،وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ،انہوں نے کہا پوری قوم کی دعائیں آپ کیساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کا گرین انیشیٹو پر اہم بیان، وفاقی حکومت کو تجاویز ماننے کی ضرورت

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے صدر مملکت آصف زرداری کے معالج سے رابطہ کیا،انہوں نے صدرمملکت کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔

مزید خبریں