جمعرات,  03 اپریل 2025ء
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اعظم سواتی کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا

پشاور(روشن پاکستان نیوز) اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اعظم سواتی کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا۔

بابر سلیم سواتی نے اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ اعظم سواتی نے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی الزامات لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان سواتی پیدائشی جھوٹا ہے، پریس کانفرنس کے متعلق کوئی جواب دینا نہیں چاہتا، اپنا موقف چیئرمین عمران خان کے سامنے پیش کروں گا۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ کرپشن کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، پارٹی کی احتساب کمیٹی کو پہلے ہی ان کا جواب دے چکا ہوں۔

بابر سلیم سواتی نے کہا کہ سیاست میں منافقت کا سہارا لینے والے کبھی سرخرو نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں: 77 سال کی عمر میں مجھے اٹک جیل کے سامنے مارا پیٹا گیا ، اعظم سواتی

مزید خبریں