منگل,  01 اپریل 2025ء
اسلام آباد: چائنیز خاتون کی پراسرار موت، تحقیقات جاری

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں ایک چائنیز خاتون کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 42 سالہ چینی خاتون کی لاش اُس کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی، جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، خاتون کی طبیعت صبح اچانک خراب ہوئی جس کے بعد وہ اپنے کمرے میں سو گئی۔ اُس کی حالت بگڑنے پر خاتون کے ساتھیوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت خاتون کی موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں مزید معلومات سامنے آئیں گی۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد: نہر سے 30 سالہ خاتون کی لاش برآمد

پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں