جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
تحریک انصاف سے اتحاد نیا نہیں، 6 سال سے چل رہا ہے،حامد رضا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے اتحاد نیا نہیں، 6 سال سے چل رہا ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔ توہین نہیں ہونے دیں گے۔ 16 فروری کو جن آزاد ارکان کا نوٹیفکیشن ہوا ان کے بیان حلفی جمع کروا رہے ہیں۔ 

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہمارے پاس اطلاع ہے کہ دوسری پارٹیوں کے 5 سے 6 لوگ ٹوٹ رہے ہیں۔ میرے والد کبھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم این اے نہیں رہے۔ ہمارا ن لیگ سے اتحاد تھا۔ 

مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید 2 انتخابی ٹریبونلز قائم ، نوٹیفکیشن بھی جاری

انہوں نے مزید کہا کہ ہم 2009 سے اب تک ن لیگ کے خلاف انتخابات میں لڑے ہیں۔ 

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ جیسے جیسے نوٹیفکیشن ہوں گے بیان حلفی جمع کراتے رہیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News