اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم پنجاب کلین ایئر پروگرام پر خرچ کی جائے گی۔ اور یہ رقم پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے خرچ ہو گی۔
پنجاب کو ملنے والی رقم سے ہوا کے معیار کو بہتر انتظام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اس اقدامات کے ذریعے ہوا کے معیار اور عوامی صحت کو بہتر بنانا مقصود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام اسموگ کو کم کرنے کا ایک منصوبہ ہے۔ جو شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ صاف ہوا سے سانس اور دل کی بیماریوں میں کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی دعائیہ تقریب، جنرل عاصم منیر کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے کہا کہ منصوبہ عالمی بینک کے نئے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت ہے۔ جس سے لاہور ڈویژن کے 13 ملین شہریوں کے لیے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی