جو پراجیکٹ سندھ کیلئے نقصان دہ ہوگا نہیں بنے گا، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جو پراجیکٹ سندھ کیلئے نقصان دہ ہوگا نہیں بنے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں ایک سال تک سی سی آئی کا اجلاس نہیں ہوا تھا۔ اور اچھے منصوبے شروع کرنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 صوبے اختلاف کریں تو کالا باغ ڈیم کی طرح کینال منصوبہ بھی مسترد ہو جائے گا۔ جبکہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ کینالز کے معاملے میں سندھ حکومت شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اور پنجاب میں لڑائی ، وفاق میں بھائی بھائی ، ن لیگ اور پی پی کی کھلی منافقت ہے ، بیرسٹر سیف

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے لڑنے اور بندوق اٹھانے کا نہیں کہا بلکہ آئینی راستہ اپنایا۔ اور صدر کی میٹنگ تو 4 لوگوں کے سامنے بند کمرے میں ہوئی تھی اور صدر کے پاس کینالز کی منظوری دینے کا اختیار ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ میں کہا کینالز پر اعتراض ہے۔ اور جو پراجیکٹ سندھ کے لیے نقصان دہ ہو گا وہ نہیں بنے گا۔ کینال معاملہ ہمارے لیے جینے مرنے کا ہے لیکن ہمارے کنٹرول میں ہے۔

مزید خبریں