اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم، آرمی چیف اور اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بہتر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد کو وفاقی سبجیکٹ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کے مسئلے کو اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم، آرمی چیف اور اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں۔
مزید پڑھیں: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے اعزاز میں افطار ڈنر
انہوں نے کہا کہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا، صوبائی سطح پر محکمہ کاؤنٹر ٹیررازم فعال کیا جانا انتہائی ضروری ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو چیلنجز کے پیش نظر ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
وفاقی سطح پر ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کو مکمل فعال کیا جائے گا، تمام ادارے غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے، نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹرز کے قیام پر کام جاری ہے۔