موٹروے پولیس کی زائد کرایہ وصولی کیخلاف کارروائیاں، لاکھوں روپے مسافروں کو واپس

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)موٹروے پولیس ساؤتھ زون نے عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کیخلاف کارروائیاں کیں۔

ڈی آئی جی موٹروے پولیس اصغرعلی یوسفزئی نے کہا کہ کارروائیوں میں اب تک 9 لاکھ روپے سے زائد مسافروں کو واپس کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: ایس پی سٹی خالد اعوان کا عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کے لیے پیغام

ڈی آئی جی موٹروے پولیس نے کہا کہ بس مالکان کو8 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کئے گئے، زائد کرایہ وصول کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے جا رہے ہیں۔

مسافر ہیلپ لائن 130 پر زائد کرایہ کی شکایت درج کرائیں، اوور لوڈنگ اورزائد کرایہ وصولی برداشت نہیں کی جائے گی، مسافروں کے حقوق کا تحفظ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں