ایرانی سفارتخانے کی جانب سے القدس کانفرنس کا انعقاد

سجادہ نشین بری امام سرکار پیر سید حیدر علی گیلانی کی شرکت و خطاب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ایرانی سفیر رضا امیری موگادم کی جانب سے انٹرنیشنل القدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف و سجادہ نشین بری امام سرکار  پیر سید حیدر علی گیلانی  نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر کا کہنا تھا کہ بیت المقدس اور فلسطین سمیت دیگر مسلمان ریاستوں کی آذادی کے لیے امت محمدی کے طور پر ابھرنا ہو گا، مسلکی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اللہ کی رسی کو مظبوطی سے تھامنا ہو گا۔ مظبوط امت مسلمہ ہی اقوام عالم کو مسئلہ فلسطین حل کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔ کانفرنس سے میزبان تقریب رضا امیری موگادم، راجہ ظفر الحق ،علی محمد خان، علامہ افتخار نقوی، نیئر حسین بخاری، پیر نور الحق قادری، ضیاء اللہ شاہ بخاری، لیاقت بلوچ، راجہ ناصر عباس اور مشاہد حسین سید نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں