امریکی ایف اے اے کا وفد اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گا، فضائی سیفٹی ریٹنگ کا جائزہ لے گا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کا ایک وفد اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ پاکستان کی فضائی سیفٹی ریٹنگ کا جائزہ لے سکے، جو پاکستانی ایئر لائنز کی امریکہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے لیے ضروری ہے۔

یاد رہے کہ 15 جولائی 2020 کو ایف اے اے نے پاکستان کی فضائی درجہ بندی کو کیٹیگری 2 میں تنزلی دے دی تھی، جس کے نتیجے میں پاکستانی ایئر لائنز پر امریکہ کے لیے براہ راست پروازیں چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ یہ فیصلہ پاکستان میں پائلٹس کے لائسنسنگ کے حوالے سے خدشات کے بعد کیا گیا تھا۔

پاکستانی حکام نے حالیہ برسوں میں فضائی تحفظ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس دورے کے دوران ایف اے اے کا وفد پاکستان کی فضائی سیفٹی ریٹنگ کو دوبارہ کیٹیگری 1 میں بحال کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گا۔

مزید پڑھیں: یو اے ای اور پاکستان میں معیاری فرنیچر کی فراہمی کے لیے القاسمی ہولڈنگ اور اسٹارجوئے فرنیچر کا تاریخی معاہدہ

ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کو دوبارہ کیٹیگری 1 میں شامل کر لیا جاتا ہے تو یہ قومی ایئر لائن اور دیگر پاکستانی ایئر لائنز کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوگی، جس سے انہیں امریکہ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

 

 

مزید خبریں