15 لاکھ گھرانوں‌ کو راشن کارڈ، مریم نواز نے بڑی خوشخبری سنادی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 15 لاکھ گھرانوں کو جلد راشن کارڈ جاری کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں اور پنجاب آرمز آرڈیننس کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا مزید سخت کردی گئی ہے۔

پیدائش اور ڈیٹھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی فیس ایک سال کے لیے معاف کردی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں چاول کی 2 فصلیں کاشت کرنے کی پابندی کی تجویز کو  مسترد کردیا جبکہ مستحق افراد کو مفت قانونی امداد یقینی بنانے کے لیے پنجاب لیگل ایڈ رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے، جواب دیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کے “اپنی چھت اپنا گھر پروگرام” کے تحت ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ، 25 ہزار سے زائد گھروں کی تکمیل

انہوں نے کہا کہ حکومت آتے ہی سفارشوں کی لائن لگی لیکن کسی سفارش پرعمل نہیں کیا، لا آفیسرز کی 100 فیصد میرٹ پرتعیناتی ہونی چاہیے۔

وزیر  اعلیٰ نے کہا کہ 25 لاکھ 64 ہزار گھرانوں کو نگہبان رمضان کے چیک مل چکے، خوشی ہوئی وفاق اور دیگر  صوبوں نے پنجاب کے رمضان پیکیج کو فالو کیا، جلد 1.5 ملین گھرانوں کو راشن کارڈ دینے جارہے ہیں۔

مزید خبریں