اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سوشل میڈیا پر سول سرونٹس کی ٹرولنگ کرنے والوں کو مثالی سزا دینے کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ سول سرونٹس کو بلیک میل کرنا اور ان پر دباؤ ڈالنا آئین کے آرٹیکل 5 اور پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی ہے، متشدد رویہ اور جلاؤ گھیراؤ کا ریکارڈ رکھنے والے بعض عناصر سول سرونٹس پر دباؤ کیلئے سوشل میڈیا پر مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔
انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ یہ عناصر سول سرونٹس کی وفاداری کو متشدد گینگ کے لیے تبدیل کروانا چاہتے ہیں، ریاست پاکستان سول سرونٹس کو ان کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے تحفظ دے گی۔
مزیدپڑھیں:شوکت بسرا قرآن مجید لیکر الیکشن کمیشن پہنچ گئے، اہم شخصیت سے بڑا مطالبہ کر دیا
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو واضح آواز کے ساتھ منقسم میڈیٹ دیا ہے، متشدد رویہ اور جلاؤ گھیراؤ کا ریکارڈ رکھنے والے بعض عناصر مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔