اتوار,  30 مارچ 2025ء
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان نے سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائرکردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنےکےلیے متفرق درخواست دائرکردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ 24 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا مگرمرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل مقرر کی جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے دور حکومت میں کیسے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا؟ وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

مزید خبریں