هفته,  29 مارچ 2025ء
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے اعزاز میں افطار ڈنر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ممتاز بزنس مین اور سیاسی و سماجی شخصیت سابق چیئرمین الائیڈ ہسپتال اور چیف ایگزیکٹو اسلام آباد فیڈز مرحوم ڈاکٹر محمد اسلم کے صاحبزادوں محمد علی اسلم (سی ای او اسلام آباد فیڈز پرائیویٹ لمیٹڈ) اور محمد حسن اسلم (چیف آپریٹنگ آفیسر اسلام آباد فیڈز پرائیویٹ لمیٹڈ) کی طرف سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے اعزاز میں ایک شاندار افطار ڈنر دیا گیا۔

اس تقریب میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور ڈاکٹر محمد اسلم کی صحت کے شعبے میں دی جانے والی خدمات کو سراہا۔ افطار ڈنر میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، سابق سینٹر چوہدری محمد تنویر خان، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری، ایم این اے ملک ابرار احمد، صاحبزادہ گدی نشین بری امام سرکار پیر محمد سرفراز، سابق چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان، سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان، سابق میر راولپنڈی سردار نسیم خان، سابق صدر اسلام آباد چیمبر عامر وحید شیخ اور دیگر سیاسی، سماجی شخصیات اور اعلی افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم مرحوم کی صحت کے شعبے میں دی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی گئی۔ شرکاء نے ڈاکٹر اسلم کی خدمات کو یاد کیا اور ان کے کاموں کو تسلیم کیا۔

افطار ڈنر کے دوران مختلف اہم سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے خطاب کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ڈاکٹر محمد اسلم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا کردار صحت کے شعبے میں نمایاں رہے گا۔

مزید خبریں