لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ترانے کے لیے انتظامیہ نے معروف گلوکار کی خدمات حاصل کر لیں۔
پی ایس ایل سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے۔ جو 18 مئی تک جاری رہے گا۔ یہ ایونٹ کراچی، لاہور، ملتان اور رولپنڈی میں منعقد ہو گا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل کے ترانے کا شدت سے انتظار ہے۔ جس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے معروف گلوکار علی ظفر کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان
پی سی بی کی جانب سے ترانے کے نام کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ تاہم صرف یہ بتایا گیا ہے کہ جلد پی ایس ایل کا ترانہ علی ظفر کی آواز میں ریلیز کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر متعدد بار پی ایس ایل کا ترانہ گا چکے ہیں۔ اور گزشتہ سیزن میں بھی پی ایس ایل کا ترانہ “کھل کے کھیل” میں انہوں نے ہی آواز کا جادو جگایا تھا۔