کراچی (روشن پاکستان نیوز) سندھ حکومت نے 27 رمضان کوصوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی اسکولز 28 مارچ کو بند رہیں گے،یاد رہے گزشتہ روز ہی سندھ حکومت نے 4 اپریل کو بھی سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا تھا۔
صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
عید تعطیلات:
پنجاب میں اسکول، کالجز و جامعات میں عید کی تعطیلات 28 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی،چھٹیوں کے بعد 3 اپریل سے تعلیمی سرگرمیاں دوباہ بحال ہوں گی،28 مارچ کو بورڈ کے پیپرز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
دوسری طرف سندھ حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 31مارچ سے2 اپریل تک عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی، پنجاب میں بھی عیدالفطر کی تعطیلات 31 مارچ سوموار سے 2 اپریل بدھ تک ہوں گی۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا،پیر 31مارچ سے بدھ 2 اپریل تک تعطیلات ہوں گی،کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں: نیشنل پریس کلب نے صحافیوں کے بچوں میں رمضان و عید کی خوشیاں بانٹیں
واضح رہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک 29 روز کا ہو گا جس کے باعث 31 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آئے گا