هفته,  29 مارچ 2025ء
پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، پاکستان کے ساتھ پہلے جائزے کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔

اعلامیہ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف معاہدے کی باضابطہ منظوری کے بعد پاکستان کو تقریباً 2 ارب ڈالرادائیگی ہوگی۔

مزید پڑھیں: آئی جی سندھ کا اسٹریٹ کرائم میں 50 فیصد کمی کا دعویٰ

اعلامیہ میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مشکلات کے باوجود میکرواکنامک استحکام اوراعتماد کی بحالی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

پاکستان میں مہنگائی 2015 کے بعد کم ترین سطح پرآ گئی ہے، فنانشل ڈسپلن میں بہتری آئی، بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ بھی کم ہوا ہے۔

مزید خبریں