منگل,  01 اپریل 2025ء
خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری جامعات سے متعلق 10سالہ پلان تیار کرنے کا فیصلہ

پشاور (روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری جامعات سے متعلق10سالہ پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،10سالہ پلان 2025 سے 2035 تک کیلئے تیار کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو 10سالہ پلان سے متعلق مراسلہ ارسال کردیا ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ21دنوں میں مجوزہ 10سالہ اسٹریٹجی کا جامع مسودہ تیار کیا جائے ،پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئےقانونی، انتظامی اور مالی اصلاحات بھی تجویز کی جائیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا سے آنے والا نوجوان پنجاب کا مہمان ہے، عظمیٰ بخاری

پلان کی تیاری میں جامعات میں فیکلٹی ڈیویلپمنٹ اورفنانشل مینجمنٹ پر توجہ دی جائے،اس کے علاوہ جامعات میں اصلاحات کیلئے قائم کمیٹیوں کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جامعات میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے سفارشات بھی  شامل کی جائیں۔

مزید خبریں