لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے آنے والا نوجوان پنجاب کا مہمان ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے الحمرا میں رمضان کے حوالے سے نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اور الحمرا میں بچوں نے کیلی گرافی کے بہترین فن پارے بنائے۔ شارٹ کورسز کرنے والے بچوں نے ماسٹر پیس بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔ اور پنجاب آرٹس کونسل میں بھی موسیقی کے مقابلے کرائے گئے تھے۔ میوزک پرفارمنس میں فرسٹ آنے والے کا گانا ریکارڈ کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے دور حکومت میں کیسے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا؟ وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچادیا
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نوجوانوں کو پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اور ہمارے نوجوان باصلاحیت ہے انہیں سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ مریم نواز بلا تفریق نوجوانوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ اور یہاں پر خیبرپختونخوا کے بچے بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا سے آنے والا نوجوان پنجاب کا مہمان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلچر ہی ہمارے درمیان نفرتیں ختم کر سکتی ہیں۔ اور 30 لاکھ خاندانوں تک 10،10 ہزار روپے گھروں تک پہنچائے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی سے اے پی سی میں شمولیت پر کئی بار درخواست کر چکے ہیں۔ اور اگر بلاول بھٹو کان سے پکڑ کر پی ٹی آئی کو اے پی سی میں لا سکتے ہیں تو لائیں۔