منگل,  25 مارچ 2025ء
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ ماں انسان کا سب سے مخلص ترین رشتہ ہے، جس کا مقام بے حد بلند ہے اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ غم میں شریک ہیں اور خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور تمام اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں: سحر کامران کا چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں شیعہ علماء کونسل کا پورا خاندان غمگین ہے اور مرحومہ کے لیے دعائیں کرتا ہے۔

مزید خبریں