اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنی قومی اسمبلی سحرکامران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا: “بہت افسوس کے ساتھ ہم نے جنرل سیدعاصم منیر کی والدہ کی وفات کی خبر سنی۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔”
انہوں نے مزید کہا، “إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ – ہم اللہ کی ملکیت ہیں اور اسی کی طرف واپس جانا ہے۔”
اللہ ان کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور تمام اہل خانہ کو صبر دے، آمین۔
مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کا قیام ملک، نظام عدل و انصاف اور جموریت کے استحکام کے لئے ضروری ہے، سحرکامران