اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرارکا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔
مزید پڑھیں: پشاور میں نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار
عدالت نے علی امین گنڈاپورکے مسلسل غیر حاضر رہنے کی وجہ سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھے، ان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کے سیشن جج کے چارج سنبھالنے اور متعلقہ کورٹ میں کسی اور جج کے ٹرانسفر نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کارروائی 18 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔