اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ( منگل) کوطلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج د ن 11 بجے طلب کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ہفتے میں دو دن کی جیل ملاقات بحال کر دی
خیال رہے کہ گزشتہ منگل کو بھی وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اورسکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز پرغور کیا گیا اورکابینہ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری بھی دے دی گئی تھی۔