وزیراعلیٰ پنجاب کا جناح اسپتال کا دورہ،شکایات پر پرنسپل اور ایم ایس کو معطل کر نے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب کا جناح اسپتال کا دورہ،شکایات پر پرنسپل اور ایم ایس کو معطل کر نے کا حکم

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب نے جناح اسپتال کا دورہ کیا جہاں شہریوں نےشکایات کے انبار لگا دیئے،مریم نواز نے ایکشن لیتے ہوئے پرنسپل اور ایم ایس کومعطل کر نے کا حکم جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میڈیسن اسٹور کا بھی معائنہ کیا،میڈیسن اسٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر برہمی کااظہار کیا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی ہے، عظمیٰ بخاری

وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف نے جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا،انہوں نے ایمرجنسی میں مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی،میڈیسن اور طبی ٹیسٹ کے بارےمیں دریافت کیا۔

مریضوں نے ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنے اور دیگر شکایات کیں،وزیراعلی ٰمریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں میڈیسن نہ ملنے پر اظہار ناراضگی کیا۔

مزید خبریں