منگل,  25 مارچ 2025ء
پاکستان اپنی منفرد اور الگ پہچان رکھتا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عالمی اسلام میں پاکستان اپنی منفرد اور الگ پہچان رکھتا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یوم پاکستان ایک نئی سوچ، نئے حوصلے اور نئے جذبے کا نام ہے۔ جبکہ 23 مارچ ہمیں دنیا میں منفرد اور عظیم قوم بننے کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور مسلم لیگ ہی اس کو سنوار رہی ہے۔ پاکستان آج نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ اور پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عالم اسلام میں پاکستان اپنی منفرد اور الگ پہچان رکھتا ہے۔ پاکستان آگے بڑھنے کے لیے بنا تھا اور اس نے آگے ہی بڑھنا ہے۔ ہم نے تمام سازشوں کا قلع قمع کرتے ہوئے خوشحالی کا سفر طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے افواج پاکستان کی ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ اور ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا قوم کے ماتھے کا جومر ہیں۔

مزید خبریں