ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا جعل سازی میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن ونگ نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 10 مسافروں کو ویزا جعل سازی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 10 مسافروں کو گرفتاری کے بعد اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا۔

ملزمان فلائٹ نمبر ایف زیڈ 333 سے دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے، ملزمان کے پاسپورٹس پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے اور ویزوں پر ہولوگرام، واٹر مارک اور دیگر خصوصیات آویزاں نہیں تھیں۔

مزیدپڑھیں:وفاق میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، اسد قیصر کا دعویٰ

ملزمان کے ویزوں پر لگی مہریں بھی تبدیل شدہ تھیں، گرفتار ملزمان کا تعلق حافظ آباد اور منڈی بہا ؤالدین سے ہے۔

مزید خبریں