جمعه,  21 مارچ 2025ء
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کردی

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست عدالت نے مسترد کرتے ہوئے نمٹا دی۔

 مزید پڑھیں: پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت دے دی

درخواست گزار کو لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

تحریک انصاف نے دس مارچ کو عدالت سے رجوع کرکے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت مانگی تھی، پی ٹی آئی کے اکمل خان باری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں