پشاور(روشن پاکستان نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے عمرایوب کی 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نےسماعت کی۔
وکیل نے کہا کہ عمر ایوب کیخلاف ملک بھر میں 100 سے زائد مقدمات درج ہیں،درخواست گزار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
جسٹس نعیم انور نے استفسار کیا کہ آپ کس سے رپورٹ مانگ رہے ہیں؟وکیل نے کہا وفاقی حکومت، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے رپورٹ منگوائی جائے۔
مزید پڑھیں: پشاور: مسجد کے باہر دھماکے میں جاں بحق مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
پشاور ہائیکورٹ نے وفاق اور متعلقہ اداروں سے مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔