وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

پنجاب میں عیدالفطر کی تعطیلات 31 مارچ سوموار سے 2 اپریل بدھ تک ہوں گی،پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا،پیر 31مارچ سے بدھ 2 اپریل تک تعطیلات ہوں گی،کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک 29 روز کا ہو گا جس کے باعث 31 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آئے گا ۔

مزید پڑھیں: نعت خواں اسلم سعیدی کی ٹک ٹاک پر نعت خوانی، شرعی تشویش کا اظہار

مزید خبریں