اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم کا بیان گمراہ کن ہے،بھارتی یقین دہانیوں کے باوجود مسئلہ کشمیر گزشتہ 7 دہائیوں سےحل طلب معاملہ ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو چھپا نہیں سکتا۔
دوسروں پر الزام لگانے والا بھارت بیرون ملک ٹارگٹ کلنگ،تخریب کاری میں ملوث ہے،پاکستان نےتمام تصفیہ طلب مسائل کےحل کیلئے نتیجہ خیز مذاکرات کی بات کی۔
پاکستان مخالف بیانیے کاسلسلہ بند ہونا چاہئے، بھارتی بیانات امن اور تعاون کے امکانات کو روکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: تحریک طالبان پاکستان: دہشت گردی کی کارروائیاں، اسلام کا حقیقی پیغام اور ریاست پاکستان کا عزم