کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی انٹیلیجنس وِنگ نے تاج کمپلیکس کے قریب ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کارندے خلیل الرحمن کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا تعلق نور ولی اللہ گروپ سے ہے اور اس نے گزشتہ سال دسمبر 2024 میں ٹی ٹی پی کے الخوارج کمانڈر مصباح کے حکم پر قائد اعظم کے مزار اور کراچی کے مختلف علاقوں کی ویڈیو بنا کر افغانستان بھیجی تھی۔
سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ “ہم کراچی آ گئے ہیں”۔ ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی ٹریننگ بھی حاصل کر چکا ہے اور اسے انٹیلیجنس، ٹیکنیکل بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
راجہ عمر خطاب نے مزید کہا کہ ملزم ڈیفنس کے علاقے میں ٹی ٹی پی الخوارج کی چاکنگ میں بھی ملوث ہے۔
مزید پڑھیں: نوجوان گینگسٹر کی گرفتاری: معصوم شخص کو چھرا گھونپ کر ہلاک کرنے کا واقعہ