اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ایڈوائس جاری کر دی ہے۔
اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔
متعلقہ وفاقی وزراء بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ،اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ، عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں سے معیشت کی بحالی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات