محمد بشیر کی چھٹی ، احتساب عدالت میں نئے جج تعینات

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک اسلام آباد ہائی کورٹ نے چھٹی منظور کر لی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جگہ نئے جج کو تعینات کردیا گیا۔جج محمد بشیر کی جگہ اب ناصرجاوید رانا جج احتساب عدالت اسلام آباد میں فرائض سرانجام دیں گے۔وزرات قانون نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ناصرجاوید رانا کی تقرری 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کردی

وہ 23 جنوری2027 تک احتساب عدالت نمبر1خدمات سرانجام دیں گے۔ جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی۔

مزید خبریں