جمعه,  14 مارچ 2025ء
کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ایئر بس A320 طیارے کا غائب ہونے والا پہیہ مل گیا

کراچی(روشن پاکستان نیوز) پی آئی اے کے ایئر بس A320 طیارے کی مین لینڈنگ گیئر کا پہیہ کراچی ایئرپورٹ پر دریافت کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 12 مارچ کو پیش آیا، جب پی آئی اے کی پرواز PK306 نے کراچی سے لاہور کی جانب روانہ ہوکر لاہور ایئرپورٹ پر محفوظ طریقے سے لینڈنگ کی، تاہم طیارے کے مین لینڈنگ گیئر کا ایک پہیہ غائب تھا۔

ذرائع کے مطابق، طیارہ کراچی ایئرپورٹ سے لاہور روانہ ہونے کے بعد دوران پرواز اس کے مین لینڈنگ گیئر کا ایک پہیہ غائب ہوگیا تھا، مگر خوش قسمتی سے طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر بغیر کسی حادثے کے کامیابی کے ساتھ لینڈ کر گیا۔

بعد ازاں تحقیقات کے دوران، کراچی ایئرپورٹ پر غائب شدہ پہیہ مل گیا، جس سے مسافروں اور عملے کی بے چینی دور ہو گئی۔ پی آئی اے کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

مزید خبریں