خیبرپختونخوا میں گندم اسکینڈل سامنے آ گیا، گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا میں گندم اسکینڈل سامنے آ گیا، اضاخیل گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے گودام سے گندم غائب ہونے کی تصدیق کی ہے، ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق محکمہ خوراک کے 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب: گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کا استعمال، کاشت کاروں نے چند ماہ میں 57 کروڑ روپے کمالیے

2 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے، ترجمان کے مطابق اضاخیل گودام سے 17 ہزار تھیلے غائب ہوئے تھے، گندم میں خورد برد سے خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ روپے کانقصان پہنچا۔

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ گودام سے 33 خالی بوریاں بھی غائب ہوئیں۔

مزید خبریں