اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کے نئے سال کے آغاز پر سب اراکین کو خوش آمدید کہوں گا۔ 8ویں بار پارلیمان سے خطاب کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے ہیں۔ اور ملک میں گڈ گورننس کو یقینی بنانا ہے۔ ہمیں پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے عزم کے ساتھ کام کرنا ہے۔ اور عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے ایوان کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
مزید پڑھیں: زیٹا مال کا شاندار افتتاح، اسلام آباد میں ایک نیا تجارتی مرکز
آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں ملک میں سیاسی استحکام کو فروغ دینا ہے۔ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں جبکہ قانون کی حکمران کو یقینی بنانا ہے۔ ملک کی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ اور مثبت راستے پر چلنے کے لیے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ جبکہ معاشی ترقی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں ٹیکس نظام کو بہتر بنانا ہو گا۔ اور ہمیں اپنے ٹیکس نیٹ میں اصلاحات اور توسیع کرنی چاہیے۔ پاکستان کو اپنی برآمدات میں بھی اضافہ کرنا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ قابل قدر اشیا اور خدمات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اور ہمیں اپنی آئی ٹی انڈسٹری کو معاشی ترقی کا کلیدی محرک بنانا ہو گا۔ ہمیں ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ ہمیں قرضوں تک رسائی، طریقہ کار اور بیوروکریٹک رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا۔ ایسی پالیسیاں بنانا ہوں گی جو نوجوانوں کے شروع کردہ کاروبار کو فروغ دیں۔ اور ہمیں نوجوانوں کو سپورٹ کرتے ہوئے کاروبار کی طرف مبذول کرنا ہے۔ ایوان کاروبار میں آسانی بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔