اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم، جس میں خصوصی طور پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے شامل ہیں، نے شہر اقتدار اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور جدید بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس عزم کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی جا رہی ہے تاکہ شہر کی خوبصورتی اور سہولت میں مزید اضافہ ہو۔
اسلام آباد کی خوبصورتی کا تعلق نہ صرف پاکستان سے بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں بھی شمار ہوتا ہے۔ عالمی سطح پر ایک ویب سائٹ کے مطابق لندن کے بعد اسلام آباد کا نمبر آتا ہے، جو اس بات کا غماز ہے کہ شہر اقتدار میں قدرتی حسن کی کوئی کمی نہیں۔ اس خوبصورتی میں اہم کردار میکسنس لمیٹڈ نے ادا کیا ہے، جس نے سی ڈی اے کے اشتراک سے شہر کی تزئین و آرائش میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
میکسنز کنسٹرکشن کمپنی، جو 1951 میں قائم ہوئی، نے پاکستان کے اندر مختلف بڑے پروجیکٹس جیسے روڈ برج اور دیگر تعمیراتی منصوبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں، اس کمپنی نے اسلام آباد کے انڈر پاس ہیڈ برج کو انتہائی قلیل وقت میں مکمل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نہ صرف جدید تعمیراتی تکنیکوں کا استعمال کیا گیا بلکہ اس کے ارد گرد مہنگے ترین درخت اور پودے لگا کر علاقے کی خوبصورتی کو مزید بڑھایا گیا۔