جمعرات,  06 مارچ 2025ء
شہیر سیالوی کا 8 مارچ کو احتجاجی مارچ کیلئے این او سی کا مطالبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نظریاتی پارٹی کے سربراہ شہیر سیالوی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہماری پارٹی اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دینے جا رہی ہے تاکہ 8 مارچ کو ہونے والے عورت مارچ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے اسی دن اور اسی وقت احتجاجی مارچ کے لئے این او سی کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔

 شہیر سیالوی نے کہا کہ اگر انہیں این او سی نہیں دیا گیا تو پھر عورت مارچ کو بھی اس اجازت سے محروم کر دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ ریاست پر منحصر ہے کہ وہ ثابت کرے کہ وہ اپنے تمام شہریوں کے لئے ایک ماں کی طرح ہے اور سب کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے۔

پاکستان نظریاتی پارٹی کی جانب سے یہ احتجاجی مارچ ایک اہم مسئلے کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں: مسجد اقصیٰ سے متعلق امریکی عزائم: شہیر حیدر سیالوی کا امت مسلمہ کو اتحاد کا پیغام

مزید خبریں