اسلام آباد: (روشن پاکستان نیوز) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 2025-26 کیلئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عاصم قدیر رانا کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل 5، 6 اور 7 مارچ کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک جاری رہے گا۔
کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 8 مارچ کو ہوگی، جبکہ اسی روز رات 12 بجے عبوری فہرست آویزاں کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 9 مارچ کو جمع کرائے جا سکیں گے، جن کی سماعت 10 مارچ کو ہوگی۔
امیدوار 11 مارچ کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ حتمی فہرست 12 مارچ کی رات 11 بجے آویزاں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر اخلاقی بحران: ڈیجیٹل میڈیا کے لیے پریس کلبوں میں ممبر شپ دینے کی تجویز
پولنگ کا عمل 17 مارچ کو صبح 10 بجے سے رات 11 بجے تک ہوگا، جس میں افطار اور نماز مغرب کے لیے ایک گھنٹے کا وقفہ دیا جائے گا۔
الیکشن کمیٹی کے مطابق ایگزیکٹو باڈی کے امیدواروں کیلئے فیس 2000 روپے جبکہ گورننگ باڈی کیلئے 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وہ ممبران جنہوں نے اپنی سالانہ فیس ادا نہیں کی، وہ نہ کسی امیدوار کے تجویز کنندہ بن سکتے ہیں اور نہ ہی تائید کنندہ۔