اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان پارٹی اختلافات کے معاملے پر ملاقات طے ہو گئی۔
وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کے لیے کل بروز پیر بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچیں گے۔ اور وہ وزیر اعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں کل حکومتی اتحادی اجلاس بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔
اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث لائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: باکو ، صدارتی محل زوولبا آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال ، گارڈ آف آنر دیا گیا
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھیں گے۔ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات زیر بحث لائے جائیں گے۔