اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیئر اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے امتحانات کی کمپیوٹر سے چیکنگ کے نئے سسٹم کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چانسلر، وائس چانسلر، پروفیسرز، ڈینز اور ای ٹی کے ممبران کی حوصلہ افزائی کی اور تعلیمی نظام کو مزید جدید بنانے کے لیے ورچوئل سسٹم کے نفاذ پر زور دیا۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس جدید سسٹم کی بدولت کاغذ کے استعمال میں کمی آئے گی، سیکریسی بہتر ہو گی اور مارکنگ اسٹاف کی ضرورت بھی کم ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات تعلیمی نظام کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے اہم ہیں۔
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے NA 47 کے سابق امیدوار سید ندیم منصور، اسلام آباد کے صدر احسان الہی اور دیگر حق پرست رہنما بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: جن کو پھانسی گھاٹ تک پہنچایا مائنس وہ بھی نہ ہوسکے، خالد مقبول صدیقی