کراچی (میاں خرم شہزاد / آئی این این اے) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ سے آل کراچی ٹرانسپورٹرز ایسوسییشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر میں حادثات کی روک تھام ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری کے لیے تجاویز اور ٹرانسپورٹرز نے اپنے درپیش مسائل پیش کیے۔ ٹرانسپورٹرز کے وفد نے کہا کہ روڈ پر آنے کے ہمارے اوقات کار کو بڑھایا جائے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنائیں اور تمام ٹرک ڈرائیور ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے تیز رفتاری اور فرسٹ ٹریک کی خلاف ورزی ہرگز نہ کریں۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل غور سے سنے اور حل طلب مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا شکریہ ادا کیا اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4 روپے ، 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان