پشاور(روشن پاکستان نیوز)تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما اور نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ پی ایم پورٹل سیل کی طرح صوبائی کمپلینٹ سیل بنا رہے ہیں ،صوبے کے حقوق کے لیے ضرور بات کریں گے ، سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا۔
نامزد وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ میڈیا کے ساتھ کوآرڈینیٹشن رہے ،عوام اور میڈیا حکومت کے درمیان پل کا کام کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی الیکشن کے حوالے سے منسوب بیان جعلی قرار، یورپی یونین کو تردید جاری کرنی پڑگئی
ہم خیرات نہیں مانگ رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے ،خاموش رہنے کی وجہ سے صوبے کا یہ حال ہوا ہے ، تمام پارٹیوں کو آن بورڈ کروں گا، صرف عوام اور صوبے کی بات کی جائے گی ، سیاست سے بالا تر صوبے کے حق کی بات کریں گے ، انتخابی حلقوں میں بدعنوانی کے کے لیے طریقے کار پر عمل کیا جائے گا ، عدالت میں درخواست دے رہے ہیں کہ ہم اپنی پارٹی میں ہی چلے جائیں صوبے کی سطح پر ہماری لیگل ٹیم بنی ہوئی ہے۔











