لاہور (روشن پاکستان نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں رمضان المبارک سے قبل اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ، دہی، چینی گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں، گزشتہ پندرہ دنوں میں چینی کی قیمت 150 سے بڑھ کر 160 روپے کلو ہو گئی۔
دودھ کی قیمت میں بیس روپے کا اضافہ ہو گیا، 180 روپے کلو ملنے والا دودھ 220 روپے کلو ہو گیا، دہی 200 روپے سے بڑھ 240 روپے کلو ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور، چیمپیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر100سے زائد اہلکار برطرف
مٹن 1600 کی بجائے 2200 روپے، بیف 800 روپے کی بجائے 1100 میں فروخت ہو رہا ہے، رمضان سے قبل شربت کی بوتل 50 روپے اضافے کے بعد 470 روپے کی ہو گئی ہے۔
15 روز قبل 45 روپے میں فروخت ہونے والا آلو 60 روپے کلو تک پہنچ گیا، لیموں کی قیمت 100 روپے بڑھنے سے اوپن مارکیٹ میں لیموں 200 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔