اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر بہت افسوس ہوا،یہ افسوس تب تک رہے گا جب تک یہ ٹورنامنٹ چلتا رہے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم میزبان ہیں،12،14ارب روپے چیمپئنز ٹرافی کے انعقا د کیلئے خرچ کئے،دنیا کرکٹ کھیلے گی اور ہم تماشائی ہیں۔
جتنی توجہ دوسرے کاموں پر دی گئی ٹیم پر بھی توجہ دی جاتی ،ہمیں کرکٹ بورڈ کے حالات کو درست کرنا پڑے گا،کرکٹ بورڈ میں بے پناہ پیسہ ہے، لوگ وہاں امیر ہونے کیلئے آتے ہیں،لوگ اپنی ڈیوٹی ڈپوٹیشن کے اوپر کرکٹ بورڈ میں لگاتے ہیں تاکہ پیسے کمائے۔
کرکٹ بورڈ میں پروفیشنل لوگوں کو آنا چاہیے،وزیر اعظم اور صدر اتنی مراعات نہیں لیتے جتنی مراعات چیئرمین پی سی بی کو ملتی ہیں،جس کا زور چلتا ہے وہ وہاں جا کر بیٹھ جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: باکو ، صدارتی محل زوولبا آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال ، گارڈ آف آنر دیا گیا